سپریم کورٹ نے ملک بھر میں شیشہ سینٹر بند کرنے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں شیشہ سینٹر بند کرنے کا حکم دیدیا
سپریم کورٹ نے ملک بھر میں شیشہ سینٹر بند کرنے کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تمباکو نوشی اور شیشہ کی روک تھام کے اقدامات پر چاروں صوبوں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملک بھر میں شیشہ سینٹر بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تمباکو نوشی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے ملک بھر میں شیشہ سینٹر فوری بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمباکو نوشی اور شیشہ کی روک تھام کے اقدامات سے متعلق چاروں صوبوں سے رپورٹ بھی طلب کی۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ شیشہ سینٹر نوجوانوں کو نشے کی عادت میں مبتلا کر رہے ہیں، ملک بھر میں شیشہ سینٹر فوری طور پربند کروا کر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -