ایم کیو ایم اراکین استعفے واپس لینے کے لئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم اراکین استعفے واپس لینے کے لئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ کے شیخ صلاح الدین اور ساجد احمد قائم مقام سپیکر سے ملاقات کریں گے اور ان سے ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے کی درخواست کرینگے ۔ پارلیمنٹ ہاﺅس آمد پر ایم کیو ایم رہنماساجد احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام اراکین کے استعفے واپس لینے کے لئے آئے ہیں ،کل ایم کیو ایم کے تمام اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے ۔