تھانہ باغبانپورہ کے 5پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کا حکم

تھانہ باغبانپورہ کے 5پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ سرداریوسف نے اقدام قتل کے مقدمے میں بطور گوا ہ پیش نہ ہونے پر باغبانپورہ تھانہ کے 5پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم جاری کر تے ہوئے سی سی پی او لاہورکے اکاونٹ آفس کو مراسلہ بھجوا دیاہے،عدالت نے باغبانپورہ تھانے کے اے ایس آئی محمد خلیق اور انچارج انویسٹی گیشن علی رضا،محمد تاج ،اے ایس آئی مشتاق اور ظہور احمد کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیاہے، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اہلکار عدالتی نوٹسزکے باوجود بطور گوا ہ پیش نہیں ہو رہے جس کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے۔

مزید :

علاقائی -