بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فرا ہم کرنا حکومتی ترجیح، اسلم اقبال

بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فرا ہم کرنا حکومتی ترجیح، اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت و اطلاعات میاں اسلم اقبال نے آج ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں آل پاکستان پلاسٹک مینو فیکچررز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ 6ویں پلاسٹک انٹر نیشنل ایکسپو کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اور ان سٹالوں پر رکھی گئی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر نے نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسی نمائشیں تجارتی و اقتصادی سر گرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔صوبائی وزیر نے نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پہلے دن سے ہی یہی حکمت عملی رہی ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول پیدا کیا جائے۔ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے حکومت کے کئے گئے اقدامات بار آور ثابت ہوئے ہیں جس کی بدولت ملک کی درجہ بندی میں 28درجے بہتری آئی ہے۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور کاروبارمیں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت نظام کی درستگی کے لئے کوشاں ہے۔ملک کو کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے50سے 60درجے کے درمیان میں لائیں گے۔صوبائی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپو زیشن کی رہبر کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان رابطے موجود ہیں انشا اللہ گفتو شنید کے ذریعے مسئلے کا حل نکل آئے گا۔چیئرمین پاک پلاس سید نبیل ہاشمی نے شاپنگ بیگ کے حوالے سے کہا کہ حکومت کے ساتھ مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے۔
 اسلم اقبال 

مزید :

علاقائی -