سلیکٹڈ کو گلگت بلتستان کے مسائل کا معلوم نہیں ،پیپلزپارٹی ہی جی بی کے عوام کا حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے ،بلاول بھٹو زرداری 

سلیکٹڈ کو گلگت بلتستان کے مسائل کا معلوم نہیں ،پیپلزپارٹی ہی جی بی کے عوام کا ...
سلیکٹڈ کو گلگت بلتستان کے مسائل کا معلوم نہیں ،پیپلزپارٹی ہی جی بی کے عوام کا حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے ،بلاول بھٹو زرداری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ کو گلگت بلتستان کے مسائل کا معلوم نہیں ،عمران خان سوچ رہے ہیں کہ جی بی کوصوبہ بنائیں گے،آصف زرداری نے2009 میں جی بی کو عبوری صوبہ بنا دیاتھا،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جوآپ کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے ،گلگت بلتستان کو صوبہ چاہئے،پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلائے گی ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ استور کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیاہے،بچہ بچہ کہہ رہاہے پیپلزپارٹی، بھٹو شہید اور بی بی شہید کاساتھ دیں گے ، استور کے عوام کو مبارکباد،آپ جیت چکے ہیں ،ہم پہلے بھی استور آئے تھے آپ نے تاریخی استقبال کیاتھا،ہم گلگت بلتستان کے چپے چپے میں پہنچ رہے ہیں،آپ نے جیسے شہید بھٹو کا ساتھ دیا اسی طرح ہمارا ساتھ دیں،ماضی میں آپ نے ہماراساتھ دے کر ایف سی آر کاخاتمہ کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ سلیکٹڈ کو گلگت بلتستان کے مسائل کا معلوم نہیں ،سلیکٹڈ کو کیا پتہ جی بی کے عوام کا ہماراان سے تین نسلوں کا رشتہ ہے،عمران خان سوچ رہے ہیں کہ جی بی کوصوبہ بنائیں گے،آصف زرداری نے2009 میں جی بی کو عبوری صوبہ بنا دیاتھا،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جوآپ کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے ،گلگت بلتستان کو صوبہ چاہئے،پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلائے گی ،گلگت بلتستان کے عوام کوحق ملکیت حاکمیت روزگاردلاﺅں گا،پیپلزپارٹی کاساتھ دیں تو سب ترقی کرسکتے ہیں ہم عمران خان کی طرح نہیں جو صرف بڑے لوگوں کو سبسڈی دیتا ہے ،یہ حکومت صرف بڑے لوگوں کیلئے ایمنسٹی سکیم لاتی ہے، ترقی تب ہو گی جب آپ انکم سپورٹ پروگرام جیسے منصوبے لائیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ینگ ڈاکٹرز سے لیڈی ہیلتھ ورکز رتک احتجاج کررہے ہیں،جی بی کو تبدیلی تباہی سے بچانا ہے آپ کو تیر کاساتھ دینا ہوگا، غریب مزدور کسانوں کو ظالم حکمرانوں سے بچائیں گے ،ایک طرف جمہوری طریقے سے پیپلزپارٹی اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہے ،دوسری طرف کٹھ پتلیاں ہیں ان کے پاس اقتدار ہے لیکن عوام نہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جی بی اور آزادکشمیرکا گنڈا وزیر جگہ جگہ پہنچتا ہے ،موجودہ حکومت کے وزیرکو دو سال بعد جی بی کا خیال آیا،پوچھیں اس وزیر سے دو سال میں جی بی کو کتنے منصوبے دلائے؟،جی بی کے عوام بکنے والے نہیں یہ وفادار لوگ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اجازت دیتا ہوں عوام ان سے پیسے ضرور لیں لیکن ووٹ پیپلزپارٹی کو دیں ، بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کٹھ پتلی ہیلی کاپٹر میں گھومتے رہے استور تک نہیں پہنچے،آپ دو سال سے وزیراعظم ہو پہلے کیوں نہیں پیکیج دیا،کے پی چھوڑیں میانوالی سے پوچھیں انہیں بھی پیکیج نہیں دیا گیا،میں ان کی طرح نہیں کہ صوبے سے پہلے ٹیکس نوٹیفکیشن جاری کروں،آپ کو صوبہ دلائیں گے سبسڈی کاتحفظ کرینگے ،جی بی کے عوام کو ٹیکس میں تحفظ دلاﺅں گا،15 نومبر کوعوامی حکومت بنے گی ۔