علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے رواں بہار سمسٹر کے ایم بی اے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق ساڑھے 3 اور اڑھائی سالہ ایم بی اے پروگرام کے امتحانات 18 نومبر کو شروع ہوں گے اور ختم 7 دسمبر کو ہوں گے۔ طلبا کو بذریعہ موبائل پیغامات بھی مطلع کر دیا گیا اور رولنمبر سلپس بھی جاری کر دی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ رواں سال سمسٹر خزاں کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کیلئے آخری تاریخ 7 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -