اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج ہوگی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر بحث ہو گی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے ،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے،توشہ خانہ ٹو کیس میں سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر اور عثمان گل نے وکالت نامے جمع کرائے،عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کررکھے ہیں،بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور معاون وکلا بھی پہنچ گئے۔