ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیس ؛اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے جسمانی ریمانڈ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیس ؛اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی ...
ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیس ؛اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے جسمانی ریمانڈ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمر صدیق کے جسمانی ریمانڈ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں سپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج  افضل مجوکا نے سماعت کی،ایف آئی اے کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی  کا اظہار کیا اور ایف آئی اے اہلکار کو فوری طور پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمر صدیق کے جسمانی ریمانڈ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔