گلیریا اور ڈینگی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے ،کراچی کمیٹی

گلیریا اور ڈینگی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے ،کراچی کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے اراکین کراچی کمیٹی نے کہا کہ پانی میں کلورین کی ناکافی مقدار اور صحت و صفائی کے فقدان کی وجہ سے نگلیریا اور ڈینگی کے خطرات میں بے انتہا اضافہ ہوگیا ہے،حکومت نوٹس لے ۔چیئرمین آفاق احمد کی رہائش اورنگی ٹاؤن سے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سندھ حکومت کے مقابلے میں لاکھ گنا بہتر ہے اسکے باوجود ڈینگی نے وہاں وبائی شکل اختیار کرلی ہے ،اگر کراچی میں اس مسئلہ کو سنجیدہ نہیں لیا گیا تو کیا نتیجہ نکل سکتا ہے اسکا تصور بھی محال ہے۔کراچی کمیٹی نے کہا کہ نگلیریا اور ڈینگی کنٹرول کرنے کیلئے راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں پڑتی ،واٹر بورڈ کلورین کیلئے مختص فنڈ میں ہونے والے گھپلے کنٹرول کرلے اور میونسپل کمیٹیاں صفائی ستھرائی پر توجہ دیں تو عوام کو ان جان لیوا امراض سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ پیپلز پارٹی گٹھ جوڑ صرف کراچی کے وسائل لوٹنے کیلئے ہوا تھا ،کراچی کے انفراسٹرکچر اور شہری اداروں کو دونوں نے مل کر تباہ کیا جس کا خمیازہ عوام بھگتتے ہیں۔وفاق کراچی کے عوام کو بہتر معیار زندگی دینے کیلئے جب تک سنجیدہ نہیں ہوگا تب تک شہر کے مسائل ختم نہیں ہوسکتے۔