مولانا فضل الرحمان سیاست اور دینی معاملات میں تصادم چاہ رہے ہیں،شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان سیاست اور دینی معاملات میں تصادم چاہ رہے ہیں،شیخ رشید
مولانا فضل الرحمان سیاست اور دینی معاملات میں تصادم چاہ رہے ہیں،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سیاست اور دینی معاملات میں تصادم چاہ رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں اس میں وہ پھنسیں گے،آپ جو افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں،آگے کھائی پیچھے کنواں ہے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ27اکتوبر میں ابھی4ہفتے ہیں،یہ نہ ہو کچھ چھیڑ چھاڑ ہو جائے،تحریک چلنے پر بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے،چھیڑ چھاڑ ہوئی تو ملبہ مولانا فضل الرحمان پر گرے گا،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے،بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے،اس تحریک کا نقصان کشمیر کاز کو ہوگا،حالات نارمل نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کے چاروں مطالبے وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں پیش کیے،علما کی بڑی تعداد عمران خان کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان صاحب آپ ن لیگ،پی پی کو استعمال کرنے جا رہے تھے،لیکن آپ کو استعمال کیا جا رہا ہے،مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن رسوا ہوئی،شیخ رشیدنے کہا کہ بلاول بھٹو نے نہایت ذمے دارانہ بیان دیا ہے،شہباز شریف کی سمجھ نہیں آتی،شہباز شریف یا ادھر ہوں یا ادھر ہو،شہباز شریف صاحب پہلی جیسی سیاست کا وقت ختم ہو گیا،وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر عمران خان 6 آدمیوں کو رہا کر دے یہ ساری تحریک کا دھڑن تختہ ہو جائے گا،فضل الرحمان جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں اس میں وہ پھنسیں گے،انہوں نے کہا کہ شہزادہ بلاول ٹھیک کہہ رہا ہے کہ دھرنے کے نتائج کیا نکلیں گے،آپ جو افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں،آگے کھائی پیچھے کنواں ہے،انہوں نے کہا کہ حالات نارمل نہیں ہیں، کشمیری جدوجہد کو آگے لے کر جائیں گے،قومیں حملوں سے نہیں معیشت سے تباہ ہوتی ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف ڈبل شاہ نہ بنیں نہ ہی ڈبل گیم کریں،سارے لوگ فضل الرحمان کو آگے کر کے کوئی حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، شہباز شریف اسلامی ممالک کو یہ جتانا چاہتے ہیں کہ نوازشریف کوسمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف ملکی استحکام کے لیے ایک پیج پر ہیں،مولانا فضل الرحمان سے میرے ذاتی مراسم ہیں،جمعیت علمائے ہند کشمیر کےمعاملے پر بھارت کےساتھ ہے ، انہوں نے کہا کہ کل میں نے کہا تھا کہ ایک صاحبزادی سے موبائل فون ملا ہے،موبائل فون سے بہت سے معلومات ملی ہیں،انہوں نے کہا کہ کل میں نے کہا تھا ایک صاحبزادی سے موبائل فون ملا ہے،اس پرقائم ہوں۔