سدرہ امین نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرلئے

   سدرہ امین نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز سدرہ امین نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرلئے۔قومی ویمنز بلے باز سدر امین نے یہ اعزاز شارجہ میں ہونیوالے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا کیخلاف کھیلتے ہوئے اپنے نام کیا، اس میچ پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دی۔واضح رہے کہ سدر امین سے قبل منیبہ علی، بسمہ معروف، جویریہ خان اور ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار سے زائد رنز سکور کیے ہیں دوسری جانب اعزاز حاصل کرنے پر بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سدرہ امین نے کہا کہ ایک ہزار رنز مکمل کرنے سے زیادہ اس بات کی خوشی ہے۔

 کہ میں ہم نے سری لنکا کو میچ میں شکست دی تھی اسی طر ح اگلے میچ بھی جیتیں گے۔