شمالی وزیر ستان میں لیفٹیننٹ کرنل اور جوانوں کی شہادت، وزیر اعلیٰ کا سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور جوانوں کی شہادت پر حرف عقیدت پیش کیا ہے-وزیراعلی مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اورامن کے پھول ضرور مہکیں گے -