محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا
محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا
سورس: Instagram/iamfalconwaseem

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلیٹا (ویب ڈیسک) پاکستان کے محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق   محمد وسیم نے پروفیشنل باکسنگ میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ جارجیا کے جابا میمیشیشی کو تیسرے راؤنڈ میں محمد وسیم نے ناک آؤٹ کیا۔

یہ پاکستانی باکسر کے کیریئر کی تیرہویں پروفیشنل کامیابی ہے، محمد وسیم نے نویں مرتبہ حریف کو ناک آؤٹ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی باکسر کا 15 پروفیشنل باوٹس میں 2۔13 کا ریکارڈ ہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -