اسرائیلی حملوں کا خدشہ، حسن نصراللّٰہ کی خفیہ مقام پر امانتاً تدفین، حزب اللّٰہ کی تردید
بیروت (ویب ڈیسک) فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے حزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو عارضی طور پر ایک خفیہ مقام پر امانتاً دفن کردیا گیا ہے۔
جیو نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ حزب اللہ ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی ہے جبکہ اے ایف پی کے مطابق ذرائع نے اپنی شناخت نہ ظاہر کرنے کی درخواست بتایا کہ ’حسن نصر اللہ کی اجتماعی تدفین کے لیے مناسب حالات کا انتظار کیا جا رہا ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے سوگواروں کے بڑے اجتماع اور تدفین کی جگہ کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ذرائع نے بتایا کہ حسن نصر اللہ کو عارضی طور پر خفیہ مقام پر سپردِ خاک کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سے کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر کے حسن اللہ کو شہید کر دیا تھا۔