سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 9 بینچز تشکیل دیدیئے گئے
اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے کل 9بینچز تشکیل دیدیئے گئے۔ تشکیل دیئے گئے بینچز میں جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں ایک 5رکنی لارجر بینچ، 5تین رکنی بینچزاور3دورکنی بینچز شامل ہیں۔ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسی اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کے بینچزآئندہ ہفتے روزانہ 5،5کیسز کی سماعت کریں گے ۔