علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی بازیابی کے لیے بیلف مقرر کردیا گیا

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی بازیابی کے لیے بیلف مقرر کردیا گیا
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی بازیابی کے لیے بیلف مقرر کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کی بازیابی کے لیے بیلف مقرر کر دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے خالد یوسف چوہدری کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران درخواست گزار وکیل فیصل فرید چوہدری پیش ہوئے۔
"جیو نیوز "کے مطابق عدالت نے فہیم داد کو بیلف مقرر کر دیا اور پیر 7 اکتوبر کو بیلف رپورٹ طلب کر لی۔اس سے قبل آج ہی علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگرسیاسی ورکرز کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ نے فیصل چوہدری کے ذریعے اسلام آباد سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ان کی درخواست میں وفاق، آئی جی پولیس، ڈی آئی جی سیکیورٹی،ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اور ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ تشویش ناک بات ہے کہ حکومت پرامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں دے رہی، علیمہ خان اور عظمی خان کو کل ڈی چوک سے حراست میں لیا گیا، ابھی تک انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور نہ کسی مقدمے کا بتایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ قانون کے مطابق کسی بھی شہری کو بوقتِ گرفتاری وجوہاتِ گرفتاری سے آگاہ کیا جانا ضروری ہے، مقدمات درج کیے بغیر گرفتاریاں غیر قانونی ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیابی کے لیے عدالتی بیلف مقرر کیا جائے۔

مزید :

قومی -