اساتذہ کرام کو سلام ...اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں: مریم نواز
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اساتذہ کرام کو سلام۔۔۔ عالمی یومِ اساتذہ کے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اساتذہ کرام کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں،اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں۔ علم کا نور پھیلانا اور نئی نسل کی تربیت مقدس فریضہ ہے،استاد چراغ کی مانند ہیں جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتا ہے،استاد انسانی ذہنوں کو علم وفنون سےنئی جہت عطا کرتا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محنت اور لگن سے پڑھانے والے اساتذہ حقیقی ہیرو ہیں۔اساتذہ صرف تعلیم نہیں دیتے بلکہ خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا فن سکھاتے ہیں، آج جو کچھ بھی ہوں اس میں اساتذہ کرام کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتی - اساتذہ کی عظمت اور کردار کو تسلیم کرتے ہیں اور انکی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہیں،اساتذہ کی کی عزت و تکریم کرتے ہیں، حقیقت میں، ہر دن آپ کے نام ہے۔