چیئرمین پیمرا کو کام سے روکنے کی درخواست ، عدالت نے وفاقی حکومت اور پیمرا کو 12 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت،درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیمراقوانین کے تحت عدلیہ مخالف تقاریر نشر نہیں کی جا سکتی ،چیئرمین پیمرا نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرایا اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وکلا کنونشن میں عدلیہ مخالف تفریر کی جس پر چیئرمین پیمرا کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت12 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیئے۔