روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام، مالدیپ نے میانمار کیساتھ تجارتی تعلقات ختم کر دئیے
مالے (ڈیلی پاکستان آن لائن) مالدیپ، میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کیخلاف بڑا قدم اٹھانے والا پہلا ملک بن گیا ہے اور اس کیساتھ تجارتی تعلقات ختم کر دئیے ہیں۔
مالدیپ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار حکومت جب تک روہنگیا مسلمانوں کیخلاف جاری ظلم و کے خلاف ایکشن نہیں لیتی اور اس کا سدباب نہیں کرتی، تب تک میانمار کیساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم رہیں گے۔
بیان میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور انسانی حقوق کی کونسل سے میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔