ملک ریاض کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے 1 ارب روپے امداد کا اعلان
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض نے روہنگیا مسلمانوں کے لئے1ارب روپے امداد اور ان کی رہائش کے لئے پاکستان میں گھر بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ” نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی میزبانی کے لئے تیار ہو تو بحریہ ٹاﺅن ان کی امدا د کے لئے 1ارب روپے امداد دے گا جبکہ مہاجرین کو گھر بنا کر بھی دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جب زلزلہ آیا اور جب جب ملک میں کوئی ناگہانی آفت آئی پاکستانی عوام نے قوم کی امداد کے لئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا، روہنگیا مسلمانوں کا المیہ انتہائی تکلیف دہ ہے اور حکومت پاکستان کو ان کی میزبانی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔