کوٹلی آزادکشمیر:ٹریفک حادثے میں 3 مسافرجاں بحق،20سے زائد زخمی ہو گئے

کوٹلی آزادکشمیر:ٹریفک حادثے میں 3 مسافرجاں بحق،20سے زائد زخمی ہو گئے
 کوٹلی آزادکشمیر:ٹریفک حادثے میں 3 مسافرجاں بحق،20سے زائد زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹلی آزادکشمیر(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹلی آزادکشمیرمیں تیز رفتار مسافر وین الٹنے کے باعث3افراد مو قع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 20سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق مسافر وین میںعورتوں اوربچوں سمیت30افراد سوار تھے،شاردہ کے قریب وین تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں3افراد موقع پر ہلاک ہو گئے اور 20سے زائد افراد زخمی ہو ئے ہیں ریسکیو کی ٹیموں نے زخمی ہونے والے افرادکو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے،پولیس نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں مردہ خانہ میں جمع کر وا دی ہیں۔