سینکڑوں سال قدیم شراب خانے میں نوعمر لڑکی کا بھوت،انتہائی پریشان کردینے والی کہانی

سینکڑوں سال قدیم شراب خانے میں نوعمر لڑکی کا بھوت،انتہائی پریشان کردینے ...
سینکڑوں سال قدیم شراب خانے میں نوعمر لڑکی کا بھوت،انتہائی پریشان کردینے والی کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 500سال قدیم شراب خانہ گاہکوں کی بجائے جنات اور بھوت پریت پکڑنے والے ماہرین کی آماجگاہ بن گیا ہے کیونکہ مبینہ طور پر اس شراب خانے میں ایک کم عمر لڑکی کا بھوت رہتا ہے، جس کے خوف سے عام گاہک ادھر کا رخ نہیں کرتے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر وینزبری میں واقع یہ شراب خانہ 1510ءمیں قائم کیا گیا تھا جو ایک طویل عرصے تک شاہراہوں پر ڈاکے ڈالنے والے ڈاکوﺅں کی آماجگاہ بنا رہا۔ کہا جاتا ہے کہ برطانیہ کا معروف ڈاکو ڈک ٹرپن بھی اس شراب خانے میں آتا رہا ہے۔ 
اب اس شراب خانے کے 34سالہ مالک کارل سلویسٹر، جنہوں نے 2019ءمیں اس عمارت کو خریدا، کا کہنا ہے کہ وہ اکثراوقات شراب خانے میں اکیلا ہی بیٹھا شراب پی رہا ہوتا ہے، یا بھوت پریت کے ماہرین اس کے مہمان ہوتے ہیں۔ اس عمارت میں ایک کم عمر لڑکی کا بھوت رہتا ہے، اکثر مجھے عجیب و غریب آوازیں سنائی دیتی ہیں۔
کارل سلویسٹر کا کہنا ہے کہ میں نے خود کبھی کسی بھوت کو نہیں دیکھا تاہم ان آوازوں سے مجھے یقین ہو چکا ہے کہ یہاں کوئی بھوت رہتا ہے۔بھوت پریت کے کئی ماہرین مجھے بتا چکے ہیں کہ یہاں ایک کم عمر لڑکی کا بھوت رہتا ہے۔ ایک ماہر نے تو مجھے اس لڑکی کی تصویر بھی دی ہے۔ تاہم مجھے اس پر اعتبار نہیں ہے۔