سعودی شرکہ راوف منیٰ کاحج سیمینار 2025ء آج اسلام آباد میں ہو گا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی شرکہ راوف منیٰ کاحج سیمینار 2025ء آج فلیٹیز ہوٹل لاہور میں جبکہ اسلام آباد میں 7ستمبر کو ہوگا سعودی طوافہ کمپنی کے سی ای او زوہیر عبدالحمید،کوارڈینیٹر احمد نواز حج 2025ء کی تیاریوں کے حوالے سے راوف منیٰ کے منصوبے سے آگاہ کریں گے لاہور فلیٹز ہوٹل میں ہونے والے سیمینار میں شرکہ راوف منیٰ سے حج 2024ء میں کام کرنے والوں کے لئے ایوارڈ کی تقسیم بھی ہوگی لاہور میں ہونے والے حج سیمینار کی میزبانی چیئرمین ہوپ پنجاب سعید احمد ملک کریں گے پروگرام میں پنجاب بھر کے حج آرگنائزر کو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں 7ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے حج سیمینار کی میزبانی چیئرمین ہوپ اسلام آباد زون اخلاق احمد خان کریں گے۔
لاہور اسلام آباد کے پروگرامات میں راوف منیٰ کی حج 2025ء کے لئے منیٰ عرفات فراہم کی جانے والی خدمات کی تفصیلات سے ملٹی میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔