پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ریسلر ہارون مسیح نے گولڈ میڈل جیت لیا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ریسلر ہارون مسیح نے گولڈ میڈل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق ہارون مسیح نے انٹر رینج پولیس مقابلے 2024 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سیف سٹی ریسلر نے 79 کلوگرام کیٹگری میں 4مقابلے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ہارون مسیح نے گوجرانولہ کے پہلوان کو زیر کرکے گولڈ میڈل جیتا۔مقابلے میں ٹریفک پولیس،ڈولفن فورس، ایلیٹ، ایس پی یو ودیگر ٹیموں نے حصہ لیا۔مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز نے ریسلر ہارون مسیح کو شاباش دی اور انعام سے نوازا۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ آپریشن کمانڈر ایس پی شفیق احمد نے ریسلر ہارون کو میڈل پہنایا اور شاباش دی۔
ہارون مسیح کو نیشنل گیمز کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیگی۔