رواں ماہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری ہو جائے گی،وزیر خزانہ 

رواں ماہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری ہو جائے گی،وزیر ...
رواں ماہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری ہو جائے گی،وزیر خزانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ رواں ماہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری ہو جائے گی۔ 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت کیلئے بات کررہے ہیں ،سعودیہ کیساتھ باہمی معاہدوں کے تحت پراجیکٹس سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہو رہی ہے،وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کیساتھ ایکسٹرنل فنانسنگ پر بات چیت جلد فائنل ہو جائے گی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری کیلئے بات آگے بڑھ رہی ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے ایڈوانس سٹیج پر ہیں ، جلد منظوری ہو گی۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ دوست ممالک کے علاوہ بھی کمرشل اداروں سے لینڈنگ پر بات چیت کررہے ہیں،ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے ابھی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی، رواں ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری ہو جائے گی۔