وفاقی و صوبائی حکومتیں بھی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نادہندہ، کتنے کھرب  روپے واجب الادا ہیں ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں

وفاقی و صوبائی حکومتیں بھی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نادہندہ، کتنے کھرب  ...
وفاقی و صوبائی حکومتیں بھی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نادہندہ، کتنے کھرب  روپے واجب الادا ہیں ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)وفاقی و صوبائی حکومتیں بھی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نادہندہ نکلیں، کتنے کھرب  روپے واجب الادا ہیں ؟ یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں  گے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور وفاقی ادارے بجلی  کی تقسیم کار کمپنیوں کے 2کھرب 56ارب سے زائد کے نادہندہ نکلے، وفاقی ادارے 47 ارب 81کروڑ 10لا کھ روپے ‘صوبائی ادارے 1کھرب 51 ارب 76کروڑ30 لاکھ روپے  کے نا دہندہ ہیں ۔

 "جنگ " کے مطابق جون 2024تک ڈسکوز کے نادہندہ سرکاری اداروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ دستاویز کے مطا بق وفاقی حکومتی ادارے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ( ڈسکوز)کے 47 ارب 81کروڑ 10 لا کھ روپے کے نادہندہ ہیں۔ صوبائی حکومتوں کے ماتحت ادارے بجلی کی مد میں 1کھرب 51 ارب 76کروڑ 30 لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے۔

آزاد جموں و کشمیر حکومت کے محکموں نے ڈسکوز کو 56ارب 77کروڑ 10 لاکھ روپے کے واجبات ادا کرنےہیں ۔

یہ اعداد وشمار پاور ڈویژن نے قومی اسمبلی کو دیئے گئے تحریری جواب میں دیئے۔