علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں علی امین گنڈا پور نے وارنٹ منسوخی کیخلاف ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کردی،وارنٹ منسوخی کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں دائر کی گئی،جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کہاکہ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست کو سن کر فیصلہ کروں گی، عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وکیل کی یقین دہانی پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے،عدالت نے مزید سماعت 21ستمبر تک ملتوی کردی۔