پاکستان زرعی تحقیق کیلئے کم ترین رقم مختص کرنیوالا ملک، کتنا رقبہ چائے کی کاشت کیلیے موزوں ہے ؟ جانیے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں زرعی تحقیق کیلئے کم ترین رقم مختص کرنیوالا ملک ہے جبکہ پاکستان کے پاس بڑا رقبہ چائے کی کاشت کیلیے موزوں ہے،
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی ایشیائی ممالک میں زرعی تحقیق اور ترقی (R&D) کے لیے سب سے کم رقم مختص کی ہے، جو اس کی زرعی جی ڈی پی کا صرف 0.12 فیصد ہے۔گذشتہ روزسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے بتایا کہ سارک ممالک میں سب سے کم اخراجات کے ساتھ، اسلام آباد کو اس شعبے کے لیے بین الاقوامی گرانٹس کے حصول میں بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔ پینل نے اپنی کارروائیوں اور کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر (NARC) کا ایک آن سائٹ دورہ کیا۔
دوسری جانب خیبر رساں ادارے "آئی این پی " کے مطابق پاکستان میں64 ہزار ہیکٹررقبہ چائے کی کاشت کیلئے موزوں ہے ،پاکستان چائے کی کاشت کیلئے چین کی مہارت اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،پاکستان اس وقت صرف 200ایکڑ پر چائے کی کاشت کرتا ہے یہ پاکستان کی چائے کی وسیع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے،یا اس سے صرف سالانہ 7 سے8 ٹن چائے پیدا ہوتی ہے .
پاکستان دنیا میں چائے کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔" گوادر پرو "کے مطابق چینی ثقافت میں چائے کی جڑیں گہری ہیں ۔