ودیا اورعمران ”گھن چکر“ کی تشہیر ریل گاڑیوں میں کرینگے

ودیا اورعمران ”گھن چکر“ کی تشہیر ریل گاڑیوں میں کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ ودیابالن اور اداکار عمران ہاشمی اپنی فلم ”گھن چکر“ کی تشہیر مسافر ریل گاڑیوں میں کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز، ہدایتکار اور پروڈیوسر نے اتفاق رائے سے فلم گھن چکر کی مسافر ٹرینوں میں تشہیر کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکار عمران ہاشمی اور اداکارہ ودیا بالن جو فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں فلم کی تشہیر مسافر ٹرینوں میں جا کر کریں گے۔ عمران ہاشمی اور ودیا بالن چار بڑے شہروںممبئی، لکھنﺅ، دہلی اور اندور کی مسافر ٹرینوں میں اپنی فلم کی تشہیر کریں گی ۔ واضح رہے کہ مسافر ٹرینوں میں فلم کی تشہیر کو جدید آئیڈیا تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس سے زیادہ سے زیادہ عوام کو فلم کے بارے میں معلومات مل جاتی ہیں اور وہ سینماﺅں کا رخ کرتے ہیں۔ فلم گھن چکر21 جون کو بھارت کے سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -