وکیل نے قتل کیس کی پیروی کرنے پر مدعی مقدمہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

وکیل نے قتل کیس کی پیروی کرنے پر مدعی مقدمہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی عدالت کے باہر ملزمان کے وکیل آذر لطیف نے قتل کے مقدمے کی پیروی کرنے پر مدعی مقدمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، کپڑے پھاڑ دیئے، گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔مدعی مقدمہ ملک صداقت علی ملزمان کی درخواست ضمانت کے کیس میں عدالت میں پیش ہونے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ ملزمان کے وکیل آذر لطیف نے مدعی مقدمہ کو چیف جسٹس کی عدالت کے باہر مقدمے کی پیروی سے باز نہ آنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،مدعی مقدمہ ملک صداقت کا کہنا ہے کہ ملزمان مقدمے کی پیروی سے روک رہے ہیں، انصاف نہ ملا تو خود پر پٹرول ڈال کر جان دے دوں گا، مدعی کے وکیل سابق سیکرٹری لاہورہائیکورٹ بار انس غازی نے کہا کہ اس سے بڑھ کر اور ظلم کیا ہے کہ مظلوم مدعی اعلی عدالتوں میں بھی وکلا ء کے تشدد سے محفوظ نہیں، اگر مذکورہ وکیل کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو بار میں قرارداد پیش کی جائے گی اور وکیل کے رویے کے لئے احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
تشدد،نشانہ بنا ڈالا

مزید :

علاقائی -