دس روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک خبر آ گئی

دس روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی صحت کے حوالے سے ...
دس روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک خبر آ گئی،کورونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی وزیر اعظم کو طبیعت کی خرابی پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر دس روز کے لئے قرنطینہ میں رہے اور حکومتی معاملات کو گھر بیٹھے ہی چلا رہے تھے  تاہم دس روز قرنطینہ میں رہنے کے باوجود بورس جانسن میں کورونا کی علامات موجود تھیں اور انہیں مسلسل بخار تھا جس پر انہیں آج ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔اگرچہ سرکاری طور پر بورس جانسن ہی حکومت کے سربراہ ہیں تاہم  آج(پیر کو) کورونا وائرس کے متعلق ہونے والے اجلاس کی صدارت سیکرٹری خارجہ کریں گے۔دوسری طرف ڈاؤننگ سٹریٹ کی ترجمان نے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر کے مشورے پر انہیں ٹیسٹس کے لیے ہسپتال داخل کیا گیا ہے،یہ احتیاطی اقدام ہے کیونکہ وزیراعظم بورس جانسن میں دس روز سے مستقل کورونا کی علامات موجود تھیں۔

واضح  رہے کہ قرنطینہ ہونے کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے خود ایک ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی ۔یہ بھی یاد رہے کہ  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حاملہ منگیتر کیری سائمنڈز بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں اور انہوں نے خود ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری علامات بہت واضح ہیں چنانچہ مجھے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے،7دن گزرنے پر مجھ میں وائرس کی علامات کافی بڑھ چکی ہیں تاہم میں وائرس کی وجہ سے پریشان نہیں  بلکہ خود کو کافی مضبوط محسوس کررہی ہوں مگر میں حاملہ ہونے کی وجہ سے میں زیادہ پریشان ہوں اور دیگر حاملہ خواتین سے بھی کہتی ہوں کہ وہ وائرس سے بچاؤ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں