ٹوبہ میں جاں بحق 4 بچوں کی نماز جنازہ ادا، ایک اور متاثرہ بچی دم توڑ گئی،مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی
گوجرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاں بحق ہونے والے 4 بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق گوجرہ کے نواحی چک 364 ج ب میں ثانیہ، اقرا، مدیحہ اور علی حسن کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔گزشتہ روز چک 520 میں زہریلا مشروب پینے سے ماں سمیت 5 بچوں کی حالت غیر ہوئی تھی جس کے بعد 4 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، مرنے والوں کی نعشیں ان کے ماموں نے وصول کیں، چاروں کی نماز جنازہ ان کے ماموں کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں متاثرہ 16 سالہ اقصیٰ بھی جان کی بازی ہار گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔