سیلیکون انگوٹھوں سے بی آئی ایس پی فنڈز نکلوانے والے 3 ملزمان گرفتار،مزید گرفتاریاں متوقع 

سیلیکون انگوٹھوں سے بی آئی ایس پی فنڈز نکلوانے والے 3 ملزمان گرفتار،مزید ...
سیلیکون انگوٹھوں سے بی آئی ایس پی فنڈز نکلوانے والے 3 ملزمان گرفتار،مزید گرفتاریاں متوقع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل حیدرآباد نے ٹنڈو محمد خان میں کارروائی کرتے ہوئے سیلیکون انگوٹھوں سے غریب عورتوں کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز نکلوانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
روز نامہ جنگ نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ کارروائی مونو ٹیکنیکل کالج ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان میں واقع سینٹر پر کی گئی جہاں سے ملزمان شبیر احمد، غلام عباس اور آصف علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ 
ملزمان سادہ لوح شہریوں کے سیلیکون تھمز کا استعمال کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تک غیر قانونی رسائی حاصل کرتے تھے۔ ملزمان سادہ لوح شہریوں کے فنڈز کو غیر قانونی انگوٹھوں کا استعمال کرتے ہوئے خ±ردب±رد کرتے تھے۔ ملزمان سادہ لوح شہریوں کے بینظیر فنڈز کی مد میں لاکھوں روپے خردبرد کر چکے ہیں، چھاپے کے دوران ملزمان سے 3 بی وی ایس ڈیوائسزز اور 5 موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 44 شناختی کارڈز، سیلیکون تھمز اور کیش نکلوانے کی متعدد سلپس بھی برآمد ہوئیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔