" بھارتی اقدام کے بعد اب پاکستان کو آزادی ہے کہ وہ ایل او سی کے پار بھی حملہ کرسکتا ہے اور ۔ ۔ ۔" ۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے نشاندہی کردی

" بھارتی اقدام کے بعد اب پاکستان کو آزادی ہے کہ وہ ایل او سی کے پار بھی حملہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کہ بھارتی اقدام سے اقوام متحدہ کی قرار داد ختم ، شملہ معاہدہ ختم اور اگر شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو اس کی باقی شقیں بھی خود بخودختم ہوجائیں گی اس کا مطلب یہ کہ وہ ایل او سی کے پار حملہ بھی کرسکتے ہیں جو کہ شملہ معاہدے کی وجہ سے ایک قسم کی رکاوٹ ہے، اب موقع آگیا ہے ہم آج سے امریکا کو یہ کہیں کہ جی ہم پورے افغان پراسیس سے نکل رہے ہیں،ثالثی کے لئے صرف امریکا نہیں چائنا ، روس اور ترکی کو بھی اس میں شامل ہونا چاہئے۔وہ جیونیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کررہے تھے ۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی تشویشناک صورتحال ہے مشترکہ پارلیمانی اجلاس قرار داد پاس کر کے پوری دنیا کو پیغام دینا چاہئے کہ پاکستان بھارتی اقدام کو تسلیم نہیں کرے گا اور جس حد تک ہم جا سکتے ہیں جائیں گے ۔ماہر عالمی قوانین احمر بلال نے مزید کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے آرٹیکل 370کی بہت زیادہ اہمیت ہے اسے ختم کرنے کی خواہش بی جے پی کی بہت پرانی ہے ان کے اٹوٹ انگ کی راہ میں اصل آئینی رکاوٹ آرٹیکل 370 ہی ہے پہلے بھی دو تین مرتبہ کوشش کی گئی کورٹ کے ذریعے اس کو ختم کرنے کی تاہم کورٹ نے اس کے مخالف فیصلہ دیا اور کہا کہ لوک سبھا کے پاس بھی قانونی حق موجود نہیں ہے اس کو ختم کرنے کا یہ بل جو آج پیش کیا گیا ہے اس کے پیچھے یقیناً ایک تفصیلی ایکسر سائز قانون نظر آرہی ہے جو یقیناًکی گئی ہوگی اس بل کو ختم کرنے کے لئے انڈین پارلیمنٹ میں کیسے اس کو پیش کیا جائے اقوام متحدہ کے قانون کی جس میں کشمیر میں لاگو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔