گورنر پنجاب نے کابینہ سے حلف لیا اچھی بات ہے ،میرے حلف نہ لینے کے پیچھے قانونی پیچیدگیاں تھیں،عمر سرفراز چیمہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ گورنر بلیغ الرحمان نے پنجاب کابینہ سے حلف لیا جو کہ اچھی بات ہے،میرے حلف نہ لینے کے پیچھے کافی قانونی پیچیدگیاں تھیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ الیکشن کے مطالبے کے ساتھ ساتھ اس کی شفافیت بھی ضروری ہے،کوشش رہتی ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں ،بدلہ لینے کی پہلے نیت تھی نہ اب ارادہ ہے ،سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کی جائے گی،تباہ ہونے والے گھراور فصلوں کے نقصانات پرمعاوضہ دیا جائےگا۔