عالمی بینک پاکستان کو آئند5سالوں میں کتنے ارب ڈالر کا قرض دے گا؟

عالمی بینک پاکستان کو آئند5سالوں میں کتنے ارب ڈالر کا قرض دے گا؟
عالمی بینک پاکستان کو آئند5سالوں میں کتنے ارب ڈالر کا قرض دے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے پاکستان کو آئندہ 5سالوں میں 8ارب 70کروڑ ڈالر قرض دے گا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے اس وقت 58منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 14ارب 80کروڑ ڈالر ہے۔ پاکستان کو اب تک 6ارب 16کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔ 
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک 2029ءتک پاکستان کو مزید 8ارب 70کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ یہ رقم جن منصوبوں پر خرچ ہو گی ان میں داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ فیز ون بھی شامل ہے، جس کے لیے 1ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے 70کروڑ ڈالر اور داسو ہائیڈرو پاور سٹیج ون پراجیکٹ کے لیے 58کروڑ84لاکھ ڈالر ملیں گے۔
دستاویز کے مطابق عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کو سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کے لیے 50کروڑ ڈالر، صوبہ سندھ میں ہاﺅسنگ منصوبے کے لیے 50کروڑ ڈالر، خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 40کروڑ ڈالر، خیبرپاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے لیے 46کروڑ ڈالر، خیبرپختونخوا میں ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی کے ایک منصوبے کے لیے 45کروڑ ڈالرقرض ملے گا۔ 

مزید :

بزنس -