پی ٹی اے نے جعلی آئی ایم ای آئی نمبر کے حامل موبائل فونز کو بلاک کرنے کا اعلان کردیا

پی ٹی اے نے جعلی آئی ایم ای آئی نمبر کے حامل موبائل فونز کو بلاک کرنے کا اعلان ...
پی ٹی اے نے جعلی آئی ایم ای آئی نمبر کے حامل موبائل فونز کو بلاک کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے شہریوں کو کچھ ایسے موبائل فونز کے متعلق وارننگ جاری کی گئی ہے، جنہیں ممکنہ طور پر بلاک کیا جا رہا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے نقل(Clone) یا جعلی آئی ایم ای آئی نمبر کے حامل موبائل فونز کو بلاک کر دیا جائے گا۔ 
پی ٹی اے کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کو پی ٹی اے کی طرف سے آپ کی موبائل ڈیوائس کے نقل یا ڈپلیکیٹ ہونے کے بارے میں کوئی پیغام موصول ہوا ہے تو ’*#06#‘ڈائیل کرکے اپنے آئی ایم ای آئی کی تصدیق کریں۔
پی ٹی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے پیغام میں مذکورہ آئی ایم ای آئی سے اس کا موازنہ کریں۔ آئی ایم ای آئی بلاک ہونے سے بچنے کے لیے ایس ایم ایس موصول ہونے کے 7دن کے اندر پی ٹی اے کو جواب دیں۔ مسئلہ برقرار رہنے کی صورت میں شکایت کے لیے پی ٹی اے سی ایم ایس کے ذریعے پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر خریداری اور ایف بی آر کوٹیکس کی ادائیگی کے مکمل ثبوت فراہم کریں۔

مزید :

قومی -