وزیراعظم عمران خان نے وقت سے پہلے انتخابات کروانے کا کیوں کہا اور اس کے پیچھے اصلی وجہ کیا ہے ؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا اندر کی بات بتا دی

وزیراعظم عمران خان نے وقت سے پہلے انتخابات کروانے کا کیوں کہا اور اس کے پیچھے ...
وزیراعظم عمران خان نے وقت سے پہلے انتخابات کروانے کا کیوں کہا اور اس کے پیچھے اصلی وجہ کیا ہے ؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا اندر کی بات بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب صوبہ بھی بنانا چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے انہیں اپوزیشن کا تعاون درکار ہے۔ اپوزیشن نے تعاون کر دیا تو وسطی پنجاب صوبے میں تحریک انصاف کے بجائے مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی اور یہی وہ سوال تھا جس پر وزیر اعظم کی زبان سے یہ الفاظ نکلے کہ اگر ایسا ہوا تو میں وقت سے پہلے انتخابات کرا دوں گا۔
حامد میر کا آج جنگ اخبار میں ”گناہ بے لذت “ کے عنوان سے کالم شائع ہواہے جس  میں ان کا کہناتھا کہ نیب فواد حسن فواد کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت حاصل نہیں کر پائی ہے اور اگر فواد حسن فواد کے خلاف ثبوت نہیں ملتا تو فائدہ کس کس ہونے والا ہے ، آپ خود سمجھدار ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ صحافیوں کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران عمران خان نے نیب کی کارکردگی پر کھل کر عدم اطمینان ظاہر کیا، خان صاحب نیب قوانین میں کچھ تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ بھی بنانا چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے انہیں اپوزیشن کا تعاون درکار ہے۔ اپوزیشن نے تعاون کر دیا تو وسطی پنجاب صوبے میں تحریک انصاف کے بجائے مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی اور یہی وہ سوال تھا جس پر وزیر اعظم کی زبان سے یہ الفاظ نکلے کہ اگر ایسا ہوا تو میں وقت سے پہلے انتخابات کرا دوں گا۔ وہ بھول گئے کہ سندھ میں ان کی حکومت نہیں ہے۔ سندھ میں وقت سے پہلے انتخابات کرانے کے لئے انہیں پیپلز پارٹی کی مدد چاہئے۔ خان صاحب کو ان کے حال پر چھوڑ دینا چاہئے۔ ان سے ایک سال بعد سوال جواب ہوں تو بہتر ہو گا اس ایک سال میں انہیں سگریٹ نوشوں پر گناہ ٹیکس لگا کر خوش ہونے دیں، ایک سال میں انہوں نے معیشت سنبھال لی تو بہت اچھا ہو گا ورنہ یہ حکومت ان کے لئے خود ہی گناہ بے لذت بننے والی ہے۔

مزید :

قومی -