قبل ازوقت انتخابات کی بات پرعوام نے خوشی کااظہارکیا،ن لیگ الیکشن کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،نوازشریف

قبل ازوقت انتخابات کی بات پرعوام نے خوشی کااظہارکیا،ن لیگ الیکشن کیلئے ہمہ ...
قبل ازوقت انتخابات کی بات پرعوام نے خوشی کااظہارکیا،ن لیگ الیکشن کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات کی بات پرعوام نے خوشی کااظہارکیا،عوام خوش ہے کہ جلد ہماری جان چھوٹنے والی ہے،ان کا کہناتھا کہ ن لیگ قبل ازوقت الیکشن کےلئے ہمہ وقت تیارہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل ملز،فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اپنے دلائل دے رہے ہیں،احتساب عدالت سے جانے کی اجازت ملنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا عام انتخابات میں 53 حلقوں میں جیت کامارجن مستردووٹوں سے کم ہے،فافن رپورٹ سے ظاہرہوتا ہے 53 حلقوں میں دھاندلی ہوئی،ان کاکہناتھا کہ قبل ازوقت انتخابات کی بات پرعوام نے خوشی کااظہارکیا،عوام خوش ہے کہ جلد ہماری جان چھوٹنے والی ہے، ان کا کہناتھا کہ ن لیگ قبل ازوقت الیکشن کےلئے ہمہ وقت تیارہے،ہم سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں۔