عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت انعام گھر 8دسمبرکو منعقد ہو گا

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت انعام گھر 8دسمبرکو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان روڈ لاہور کے زیراہتمام سالانہ ختم نبوت انعام گھر 8دسمبرکو مقامی ہال سبزہ زار لاہور میں شیخ الحدیث مولانا محب النبی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ ختم نبوت انعام گھر میں درست جوب دینے والوں کو قیمتی انعامات دیے جائینگے اور ختم نبوت کے موضوع پر مشتمل لٹریچر فراہم کیا جائے گا۔ ختم نبوت انعام گھر کی تیاری جاری ہے۔ اسی سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان روڈ لاہور کے رہنماؤں مولاناعبدالجبار سلفی، مولانا سید عبدالعظیم ترمذی، مولانا عبدالشکوریوسف، مولانا ظہیراحمدقمر، قاری محمدشفیق، مولانا شیراحمد، حاجی محمدشفیق، قاری فضل الرحمن، مفتی محمدعثمان ودیگر علماء  نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پر امن جد جہد وطن عزیز کی بقاء  وسلامتی کی ضامن ہے اور ہمارے ایمان کی بنیاد بھی ہے۔ فتنہ ارتداد مرزائیہ اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے اسکی سرکوبی کے لئے جنگ یمامہ سے لے کر اب تک شہاد توں اور قربانیوں کا لازوال سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ وحدت امت کی ضمانت بھی مہیا کرتا ہے۔علماء  کرام نے مختلف سکولز،کالجز، دینی مدارس اور تاجربرادری سے ملاقات کی اور انکو ختم نبوت انعام گھر کی دعوت دی۔