ارشد شریف ازخودنوٹس کیس، حکومتی کمیشن کی حتمی رپورٹ تاحال سپریم کورٹ کو کیوں نہیں ملی؟وزیر داخلہ کو ابھی بلالیتے ہیں ، چیف جسٹس پاکستان 

ارشد شریف ازخودنوٹس کیس، حکومتی کمیشن کی حتمی رپورٹ تاحال سپریم کورٹ کو کیوں ...
ارشد شریف ازخودنوٹس کیس، حکومتی کمیشن کی حتمی رپورٹ تاحال سپریم کورٹ کو کیوں نہیں ملی؟وزیر داخلہ کو ابھی بلالیتے ہیں ، چیف جسٹس پاکستان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل پر ازخودنوٹس کیس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومتی کمیشن کی حتمی رپورٹ تاحال سپریم کورٹ کو کیوں نہیں ملی؟ یہ کیا ہو رہاہے، رپورٹ کیوں نہیں آ رہی؟
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،سیکرٹری خارجہ اسد مجید،ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ ، سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، صدر پی ایف یو جے عدالت میں پیش ہوئے ۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو واپس آئے کافی عرصہ ہوگیا، ارشد شریف کی والدہ کے خط پر انسانی حقوق سیل کام کر رہاہے،
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا حکومتی کمیشن کی حتمی رپورٹ تاحال سپریم کورٹ کو کیوں نہیں ملی؟ یہ کیا ہو رہاہے، رپورٹ کیوں نہیں آ رہی؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ جب رپورٹ آئی وزیر داخلہ فیصل آباد میں تھے،رانا ثنا اللہ کے دیکھنے کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ کو دی جائے گی،
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا وزیر داخلہ نے رپورٹ تبدیل کرنی ہے؟وزیر داخلہ کو ابھی بلالیتے ہیں ۔