نابالغ طالب علم کو فحش تصاویر بھیجنے والی خاتون ٹیچر کو ایسی سزا سنادی گئی کہ ساری زندگی پچھتاتی رہے گی

نابالغ طالب علم کو فحش تصاویر بھیجنے والی خاتون ٹیچر کو ایسی سزا سنادی گئی کہ ...
نابالغ طالب علم کو فحش تصاویر بھیجنے والی خاتون ٹیچر کو ایسی سزا سنادی گئی کہ ساری زندگی پچھتاتی رہے گی
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں 33 سالہ خاتون ٹیچر کو ایک 15 سالہ طالب علم کو سنیپ چیٹ پر اپنی نازیبا تصاویر بھیجنے اور نابالغ طالب علم کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔
دی ٹیلی گراف کے مطابق 33 سالہ نتالی ارویو ایک بچے کی ماں ہیں۔ عدالتی کارروائی کے مطابق ٹیچر نے پہلے طالب علم کو میسج کیا اور روٹین کی بات کی۔ اس کے بعد اس نے لڑکے کے ساتھ فحش گفتگو کا آغاز کردیا اور اپنی نازیبا تصاویر بھی بھیجیں۔ جس وقت ٹیچر نے تصاویر بھیجیں تب طالب علم اپنی والدہ اور پھوپھی کے ساتھ شاپنگ کر رہا تھا، لڑکے نے ٹیچر سے جان چھڑوانے کی کوشش کی لیکن اس کی ایک نہ چلی اور ٹیچر کی طرف سے ہراسانی کا سلسلہ چلتا رہا۔
لڑکے نے بعد میں کسی بالغ فرد کے ساتھ اپنی ٹیچر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ذکر کیا جس کے بعد نتالی کو گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت کی جانب سے ٹیچر کو تین سال چار ماہ کی سزا سناتے ہوئے اسے سیکس اوفینڈرز رجسٹر میں درج کروادیا۔ عدالت کی جانب سے ٹیچر پر تا حیات طالب علم کے قریب جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -