دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے,شدت 3.6 ریکارڈ

دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے,شدت 3.6 ریکارڈ
دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے,شدت 3.6 ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مالاکنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے علاقے دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے دیر اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلہ کا مرکز دیر سے 15 کلو میٹر شمال مغرب تھا۔