پاکستان کی حمایت سے حوصلے بلند ،بھارت کیخلاف لڑنے میں ہمت ملے گی،مشعال ملک

پاکستان کی حمایت سے حوصلے بلند ،بھارت کیخلاف لڑنے میں ہمت ملے گی،مشعال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک )جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کا مظلوم کشمیریوں سے غیر مشروط اور بے پناہ حمایت کا مظاہرہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے حوصلے بلند ہوں گے اور ہمیں کشمیر پر قبضے اور بھارتی مظالم کے خلاف خلاف لڑنے میں ہمت ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دن ایسا آئے گا جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی ہوا چاروں طرف ہوگی اور ہم سے ہمارے حق کا کیا گیا وعدہ وفا ہوگا، اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت ہمارا قانونی حق ہمیں فراہم کیا جائے جیسے ددنیا کے ہر انسان کو عزر، وقار اور آزادی کا حق حاصل ہے۔
سیاسی قیادت

مزید :

علاقائی -