نسلہ ٹاور کو 69 روز بعد مکمل طور پر مسمار کردیا گیا
کراچی(آئی این پی) سپریم کورٹ کے حکم پر کثیر المنزلہ عمارت نسلہ ٹاور کو 69 روز بعد مکمل طور پر مسمار کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 5منزلہ نسلہ ٹاور کو مکمل مسمار کردیاگیا، ابتدائی طور پر 8 سو مزدوروں کی نفری کام کررہی تھی، عمارت کو توڑنے کا کام 24 گھنٹے جاری رکھا گیا تھا، عمارت کو تورنے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کی عمارت کو توڑنے کے لئے 5 ہیوی مشینیوں نے کام کیا، سپریم کورٹ کے حکم پر 28 نومبر کو نسلہ ٹاور کو توڑنے کا کام شروع کیا گیا، مسمار کرنے کا عمل69دنوں میں مکمل کیا گیا، عمارت کو توڑنے کے باعث شارع فیصل سیشاہراہ قائدین جانے والی سڑک کو بھی ٹریفک کیلیے بند کردیاگیا تھا۔واضح رہے کہ 26 جنوری کو ضلعی انتظامیہ نے کہا تھا کہ نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا آپریشن 90 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو مسمار کیا جا رہا ہے، 3 دن میں آپریشن ختم کر دیا جائے گا۔
نسلہ ٹاور