لاہور کا "گرین لین پراجیکٹ" حادثات کا سبب بننے لگا، کئی شہری زخمی ، ٹریفک جام بھی معمول بن گیا

لاہور کا "گرین لین پراجیکٹ" حادثات کا سبب بننے لگا، کئی شہری زخمی ، ٹریفک جام ...
لاہور کا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر صوبائی دارلحکومت میں شروع کیا گیا" گرین لین پراجیکٹ" حادثات کا سبب بننے لگا ہے اور حادثات کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہیں جبکہ دفاتر لگنے یا چھٹی کے اوقات میں فیروز پور روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔
تفصیل کے مطابق حکومتی وزیروں نے اعلان کیا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دو موٹرسائیکل سواروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بائیکرز کے لیے الگ لین بنانے کا حکم دیا لیکن اب یہی لین حادثات کا سبب بننے لگی ہے ۔

بتایاگیا ہے کہ سڑک کو کھلا کرنے کی بجائے انتہائی نچلی لین کو الگ کرنے کے لیے ایک ڈیوائیڈر بنا دیا گیا جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں حادثات کا شکار ہوچکی ہیں جبکہ گزشتہ شام کلمہ چوک سے ماڈل ٹائون کچہری کے درمیان ایک موٹرسائیکل رکشے کواسی ڈیوائیڈر کے باعث پیش حادثے کی وجہ سے ایک لڑکی سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کی ٹیم نے طبی امداد دی اور موقع پر زخمیوں کی پٹیاں کیں۔

@knight._auto3410 New Road Only For Bike ????????????#lahore #lahorepakistan #pakistan #punjab ♬ original sound - Knight _Auto3410


اس سے قبل اچانک شرو ع ہونے والے چھوٹے چھوٹے ڈیوائیڈر کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی حادثات ہوچکے ہیں جس کی ویڈیوز بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہیں۔


صرف یہی نہیں بلکہ ان ڈیوائیڈرز کے ساتھ لگے تکونے ریفلکیٹرز کے کونے بھی انتہائی تیز ہیں جس کی وجہ سے کسی بائیکر کے گرنے کی صورت میں زیادہ نقصان کا اندیشہ ہے، اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کی ٹیم بھی انہی ریفلیکٹرز سے کھیرے اور سیب سمیت سبزیاں کاٹ کر بھی ناظرین کو دکھا چکی ہے۔

@discoverpakistantv بائیکر لین پر ریفلیکٹر لگانے کا کام جاری ???????????? Reflector Installation Underway on Biker Lane #reflector #installation #bikerlane #greeenroad #ferozpurroad #reelsviralシfb #reelsfbシ #reelstrending #DiscoverPakistan #whotofollow #whattowatch ♬ original sound - Discover Pakistan TV


صرف یہی نہیں بلکہ تین لین سے سڑک دو لین تک محدود ہونے کی وجہ سے" پیک آورز"  میں ٹریفک جام یا روانی متاثر ہونا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے شہری اذیت کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

@discoverpakistantv حکومت کا گرین لائن منصوبہ ناکام؟ نیا تجربہ نئی مشکل! بائیک والوں کی مشکلات میں اضافہ، شہری پھٹ پڑے Govt's Green Line Project Flop? | New Experiment For Bike Riders | Discover Pakistan #PunjabGovt #greenline #NewProject #bikeriders #GreenRoads #DiscoverPakistan #whattowatch #whotofollow ♬ original sound - Discover Pakistan TV

  شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیوائیڈر کےبغیر ایک لین سبز کی جاسکتی تھی جہاں گاڑیوں کا غیر ضروری چلنا ممنوع ہو۔