دپیکا پاڈوکون نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں

دپیکا پاڈوکون نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں
 دپیکا پاڈوکون نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے 32 بہاریں دیکھ لیں، ان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں پیدا ہوئیں اور پرورش بنگلور میں ہوئی۔ انہوں نے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز فیشن ماڈلنگ سے کیا۔ انہوں نے دو ہزار سات میں فلم اوم شانتی اوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔اس کے لئے انہیں بہترین نئی اداکارہ کا فلم فیئرایوارڈ حاصل کیا۔ ان کی کامیاب فلموں میں لو آج کل ، یہ جوانی ہے دیوانی ، چنائی ایکسپریس ، باجی راؤ مستانی شامل ہیں۔ انہوں نے فلم ریٹرن آف زینڈر کیج سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ان کی آنے والی فلم پدماوتی تنازعات کا شکار ہو گئی لیکن بھارتی فلم سنسر بورڈ نے اسے نمائش کی اجازت دے دی ہے۔

مزید :

کلچر -