رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی انتقال کر گئے

رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( ما نیٹر نگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی کافی عرصہ علالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔سردار احمد علی پتافی کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ احمد پتافی پی ایس 7 گھوٹکی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔وہ 1942کو پیدا ہو ئے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایم پی اے سردار احمد پتافی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔

مزید :

صفحہ آخر -