حیدر آباد دکن میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی ریلی،شہریت بل، مودی کیخلاف شدید احتجاج

حیدر آباد دکن میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی ریلی،شہریت بل، مودی کیخلاف شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(این این آئی)بھارت کے شہرحیدرآباد دکن میں ایک لاکھ سے زائدافراد نے پرامن ریلی نکالی جس میں سے متعدد افراد نے بھارت کے ترنگے اٹھا رکھے تھے، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے نئے شہریت کے قانون کے نفاذ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے کو ملین مارچ کا نام دیا گیا جس کا انعقاد مسلمان تنظیموں کے ایک گروپ اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے کیا۔ حیدرآباد دکن کے مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن میں شہریت کا ترمیمی ایکٹ فوری طور پر واپس لیا جائے اور بھارت کا واحد مذہب، سیکولرازم ہے کے نعرے درج تھے۔ احتجاج پرامن تھا، جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک تھے۔ واضح رہے کہ شہریت کے ترمیمی بل کے ناقدین اس بات کا شبہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کی مدد سے بھارت کی مسلمان اقلیت کو امتیاز کا نشانہ بنایا جائے گا اور بھارتی آئین سے سیکولرازم کی شق ختم کی جا سکتی ہے۔
شہریت بل

مزید :

صفحہ اول -