تفتیشی افسر سمیت دیگر اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

تفتیشی افسر سمیت دیگر اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شوکت کمال ڈارنے 25لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے پر تفتیش کے لئے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی ٹاﺅن کو تفتیشی افسر سمیت دیگر متعدد اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے فاضل عدالت میں درخواست گزارمحمد نواز کی جانب سے دائرحبس بے جاکی درخواست کی ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل آغا جمیل نے عدالت کو بتایا کہ مصطفی ٹاﺅن پولیس نے 2جولائی سے 25 سالہ فیضان عالم کو بغیر کسی وجہ سے حبس بے جا میںرکھا ہواہے، انہوں نے کہا کہ تھانہ مصطفی ٹاﺅن کے تفتیشی افسر اکبر ، سب انسپکٹر افتخار، اے ایس آئی تیمور سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے فیضان عالم کو بغیر کسی اندراج مقدمہ کے تھانے میں بند کر رکھا ہے، مصطفی ٹاﺅن پولیس نے عدالت کو بتایا کہ فیضان عالم کو 25 لاکھ کے زیورات چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، عدالت نے پولیس رپورٹ پر بیلف مقرر کر کے رپورٹ طلب کی، بیلف نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ ملزم کا نام روزنامچہ میں درج نہیں کیا گیا اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر گرفتار کرنے کے بعد درج کی گئی ، عدالت نے مصطفی ٹاﺅن پولیس پر برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد عدالت نے مذکوہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔